پی آئی اے کی بارسلونا ، ہانگ کانگ کیلئے پروازیں بحال کی جائیں،پرویزالٰہی

پی آئی اے کی بارسلونا ، ہانگ کانگ کیلئے پروازیں بحال کی جائیں،پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حکومت سے کہا ہے کہ بارسلونا (سپین) اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کے فیصلے فوری واپس لے کر انہیں بحال کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے معاملات پر بحث کے دوران چودھری پرویزالٰہی نے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاں عملہ کو تنخواہیں اور کرایوں سمیت دیگر اخراجات ادا کیے جا رہے ہیں جبکہ پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو لاکھ پاکستانی سپین میں رہتے ہیں، بھرپور ٹریفک کے باعث یہ پروازیں خسارہ میں نہیں تھیں جبکہ پروازیں بند ہونے سے خاص طور پر ڈیڈ باڈیز پاکستان لانے کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑے مسائل پیدا ہو گئے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کی بجائے انہیں سہولتیں فراہم کرے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ انہوں نے بارسلونا کیلئے پروازوں کا معاملہ وزیراعظم کو ایک خط لکھ کر اٹھایا ہے اور مجھے بتایا گیا ہے کہ حکومت بارسلونا کیلئے پروازیں بند کرنے کے معاملے پر کارروائی کر رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کی تجویز پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کے خسارے پر قابو پانے کیلئے مختصر اور طویل مدتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -