پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد،ڈاکٹر قدیر

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد،ڈاکٹر قدیر

  

 کراچی(اے این این) پاکستان کے پہلے ایٹمی سائنسدان اور قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پولیومہم کے خلاف پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے ہم نے بھی پیئے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی پلائے ہیں،قوم اپنے بچوں کو معذور ہونے سے بچائے، ملک سے پولیو کا جتنی جلد خاتمہ ہوگا قوم اتنی ہی جلد بیماریوں سے محفوظ رہ سکے گی، اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے دو قطرے پلانالازمی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے ضلع وسطی میں پولیو کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر قدیر نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پولیو قطروں کے خلاف پروپینگنڈہ بے بنیاد ہے ۔اگر آپ اپنے بچوں کو معذور ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو انہیں فوری پولیو کے قطرے پلایئے۔ ہم نے بھی یہ قطرے پیئے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی پلائے ہیں پھر آپ کیوں ایسا نہیں کرتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا جتنی جلد خاتمہ ہوگا قوم اتنی ہی جلد بیماریوں سے محفوظ رہ سکے گی۔ اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے دو قطرے پلان الازمی ہیں۔انہوں نے اپنے قول کی عملی تصویر پیش کرتے ہوئے کئی بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطر ے پلائے۔ڈسٹرکٹ سنیٹرل کراچی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن بھی اس موقع پر موجو د تھے جنہوں نے میڈیا سے بات میں کہا کہ اب جبکہ ڈاکٹر قدیر خان جیسی بڑی شخصیت اس مہم میں شامل ہوگئی ہے تو اب کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوائیں۔

مزید :

علاقائی -