سعودی عرب میں روزگار کیلئے آئے پاکستانی شہری ملک کے سفیر ہیں،سراج الحق
لاہور(اے این این)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں روزگار کیلئے آئے ہوئے پاکستانی شہری پاکستان کے سفیر ہیں،وہ یہاں بھی اپنے کردار کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں اور ملک میں بھی اصلاح قیادت کی کوششوں کا فعال حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں بیرون ممالک میں رہتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے۔ جماعت اسلامی اس ضمن میں بھرپور سعی کرے گی۔مکہ المکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی ادارے خرید و فروخت کی منڈیاں بن گئے ہیں عوام کو بکاؤ مال بن جانے والے ارکان کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردینا چاہیے۔جاری بیان کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے دو اسلامی ملک ہیں ۔اسلام کا لافانی رشتہ ہمیں ایک دوسرے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے اور اپنی ذات پر اپنے بھائی کو ترجیح دینے پر آمادہ کرتا ہے ۔ سراج الحق