این آر او قومی مفاہمت کیلئے نہیں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے کیا گیا،حمید گل

این آر او قومی مفاہمت کیلئے نہیں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے کیا گیا،حمید گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واہ کینٹ ( اے این این)سابق سربراہ آئی ایس آئی ریٹائرڈ جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ این آر او قومی مفاہمت کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کو دوام بخشنے اورایک دوسرے کو بچانے کے لئے کیا گیا،حکومت کو بین جہادی تنظیموں یا مدارس پر لگانے کی بجائے ان پارٹیوں پر لگانا چاہئے جن کے ملٹری ونگز ہیں جو بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں،مسلہ کشمیر کو اگر پاؤں تلے روندا گیا تو پاکستان کا وجود بے معنی ہوجائے گا،ہندوستان پانی بند کر کے پاکستان کو سحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

مزید :

علاقائی -