حکمران بتائیں خصوصی عدالتوں کی راتوں رات کارکردگی کیسے بہتر ہو گئی،رحیق عباسی

حکمران بتائیں خصوصی عدالتوں کی راتوں رات کارکردگی کیسے بہتر ہو گئی،رحیق ...

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ کہنا سچ ثابت ہو گیا کہ شریف برادران فوجی عدالتوں کو ناکام اور دہشت گردی کی جنگ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے مشن پر ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کی عدالتوں کو سنگین مقدمات کی سماعت اور فیصلوں سے روک دیا جائے اور یہ سارے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جائیں۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے 70ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک ماہ کے اندر 42کے فیصلے ن لیگ کی جادوگری ہے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فوجی عدالتوں سے ملنے والی اعبرتناک سزاؤں سے بچایا جا سکے

مزید :

علاقائی -