شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ بڑ ھ گیا

شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ بڑ ھ گیا

  

 لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضا فہ کے باعث شار ٹ فال بڑھ کر چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کی دیگر شہروں میں بارش کے باعث مختلف اوقات میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے ان علاقوں میں بجلی کی طویل بندش رہی ۔ وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے باعث کئی علاقوں میں رات گئے تک بجلی کی بحالی کا کام نہیں ہو سکا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش نہیں کی گئی انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13540 میگا واٹ جبکہ پیداوار 9610 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 3930 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

علاقائی -