بینکنگ عدالتوں کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کی رقم ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائی جائے،ہائیکورٹ

بینکنگ عدالتوں کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کی رقم ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بینکنگ عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کے بقایاجات کی رقم ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی حکومت بینکنگ عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کی رقم دینے سے کترا رہی ہے ۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے یہ حکم بینکنگ عدالت کے ملازم رانا اکرم کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جاری کیا ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ جوڈیشل الاؤنس

مزید :

صفحہ آخر -