پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ورکرزکنونشن کا دائرہ وسیع کردیا

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ورکرزکنونشن کا دائرہ وسیع کردیا

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے پنجاب بھر میں پارٹی کے ورکر زکنونشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وہ روزانہ کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے ورکر کنونشن سے خطاب کررہے ہیں اور وہ جس بھی ضلع میں خطاب کے لئے جا رہے ہیں تو پارٹی کی مقامی اضلاع کی تنظیموں کی طرف سے ان کا اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔ خیر مقدم کیا جا رہا ہے گزشتہ ورز بھی جب وہ پنڈی بھٹیاں اور جلال پور سمیت دیگر اضلاع میں اپنے پنجاب کے وفد کے ساتھ پہنچے ۔ تو ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منظور وٹو کے پنجاب بھر میں شروع کئے گئے ورکرز کنونشن کی وجہ سے پارٹی کے اندر ایک نئی جان پڑ گئی ہے اور اس سے تنظیمیں بھی پہلے سے زیادہ متحرک ہوئی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -