جاوید انور بوبک نے ریلوے کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا چارج سنبھال لیا

جاوید انور بوبک نے ریلوے کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)محمد جاوید انور بوبک نے پاکستان ریلوے کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا چارج سنبھال لیا۔ ریلوے میں 22ویں گریڈ کا یہ عہدہ چند روز قبل وجود میں آیا تھا۔ وزیراعظم نے محمد جاوید انور کو اس عہدے پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔واضح رہے کہ جاوید انو ر اس سے قبل جنرل منیجر آپریشنز کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں وزارتِ ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیا تخلیق کیا گیا عہدہ پہلے جنرل منیجر آپریشنز کہلاتا تھا اور اسے گریڈ 21 کا آفیسر سنبھالتا تھا۔جبکہ اب پاکستان ریلویز کو گریڈ 22کا آفیسر چلائیگا جو چیف ایگزیکٹو آفیسرکہلوائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -