چیف انجینئر آپریشنز اور ایس ای کو یرغمال بنانے پرپا نچ اہلکا ر معطل ،مقد مہ درج

چیف انجینئر آپریشنز اور ایس ای کو یرغمال بنانے پرپا نچ اہلکا ر معطل ،مقد مہ ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیف انجینئر آپریشنز اور ایس ای کو یرغمال بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پانچوں اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا ۔ چیف ایگزیکٹو کی جانب سے پانچوں اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ پانچوں اہلکاروں کا تعلق ہائیڈرو الیکٹرک یونین سے ہے ۔ اہلکاروں نے ایل ایس وارث بھلر کی جانب سے اوور بلنگ اور بجلی چوری کے معاملہ میں ملوث ہونے پر انکوائری کے معاملہ پر چیف انجینئر اور ایس ای کو یرغمال بنایا تھا ۔ چیف ایگزیکٹو نے واقعہ کا علم ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی ۔ جن پانچ اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے اس میں ایل ایس وارث بھلر ، ایل ایس تجمل ڈوگر ، ایل ایم میاں عابد ، ایل ایم اسلم بلوچ اور اے ایل ایم یاسین شامل ہیں ۔ چیف انجینئر آپریشنز

مزید :

صفحہ آخر -