ایلیٹ کلاس سموں کی بائیو میٹرک تصدیق سے ’’خوار‘‘ ہو کر رہ گئی

ایلیٹ کلاس سموں کی بائیو میٹرک تصدیق سے ’’خوار‘‘ ہو کر رہ گئی

  

 لاہور(محمد نواز سنگرا)موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق سیاستدانوں،بیورکریٹس اور امراء کیلئے ’’الجھن ‘‘کا باعث بن گئی۔ نوکروں کی بڑی تعدادرکھنے والے ایلیٹ طبقہ بھی خود جا کر انگوٹھا لگانا اورگھنٹوں انتظار کرنے سے خاصی یشانی میں مبتلا نظر آیا۔ملک کی پانچوں سیلولر کمپنیوں موبی لنک،ٹیلی نار،یوفون،زونگ اور وارد کی فرنچائزڈسنٹرز پررش بڑھنے لگا ہے اور لوگوں کی لمبی قطاریں سیاستدانوں اور بیورکریٹس کیلئے زحمت کا باعث بن گیا، حکومت پاکستان کے اس بائیومیٹرک سسٹم کی تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک شخص کے نام پر درجنوں سموں کی رجسٹریشن ختم ہو جائے گی ،واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں موبائل استعمال کرنیوالوں کی تعداد 13کروڑ سے زائدہے۔جن میں سب سے زیادہ موبی لنک کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -