وقار یونس کا بھائی جعلی ڈگری پر پائلٹ بھرتی ،سول ایوی ایشن کا بر طرفی سے انکار

وقار یونس کا بھائی جعلی ڈگری پر پائلٹ بھرتی ،سول ایوی ایشن کا بر طرفی سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے این این) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں بطور پائلٹ بھرتی پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا شدید احتجاج ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سید خورشید شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو سول ایوی ایشن کے حکام نے انکشاف کیا کہ وقار یونس کے بھائی پائلٹ فیصل یونس کی ایف ایس سی اور گریجوایشن کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ فیصل یونس 2003 میں پی آئی اے میں بھرتی ہوئے جبکہ تین سال بعد معلوم ہوا کہ ان کی تعلیمی سناد جعلی ہیں ، سول ایوی ایشن کے سیکرٹری محمد علی گردیزی نے بتایا کہ فیصل یونس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے افسر نے انھیں ملازمت سے برطرف کرنے کی بجائے سنیارٹی لسٹ میں تین سال کی تنزلی کر دی ،سول ایوی ایشن حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بلا شبہ فیصل یونس کی تعلیمی اسناد جعلی لیکن پائلٹ کا لائسنس اصلی تھا جبکہ ان کی تربیت پر کافی پیسہ خرچ کر چکے ہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر برطرف نہیں کر سکتے ، اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ فیصل یونس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -