پرووائس چانسلر کی عدم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس

پرووائس چانسلر کی عدم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں 3 برسوں سے پرووائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے یہ کارروائی ایک شہری فیصل اقبال کی درخواست پرکی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 3 برسوں سے پنجاب یونیورسٹی میں پرووائس چانسلر کا عہدہ خالی ہے، وائس چانسلر دانستہ طور پر پرووائس چانسلر کی تعیناتی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -