لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی ایس ای قصور کو لیسکو اہلکاروں کی طرف سے یرغمال بنانے کے واقعہ کی مذمت

لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی ایس ای قصور کو لیسکو اہلکاروں کی طرف سے یرغمال ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو انجنیئرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس انجینئر مجاہد اسلام کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ایس ای قصور کو لیسکو اہلکاروں کی طرف سے یرغمال بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ لیسکو میں اس قسم کی کوئی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئرز نے لیسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ کمپنی میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ادارے کے نظم کو تباہ کرنے والے اور بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیسکو انجنیئرز ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -