پنجاب حکومت کے 8افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات

پنجاب حکومت کے 8افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے 8افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی سی او چکوال کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب لگا یا گیا ہے وہاں سے فلائٹ لیفٹیننٹ ( ر ) افتخار علی سہو کو ٹرانسفر کرکے سینئر منیجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ شیریں ناز ایڈیشنل کلکٹر کو ڈی سی او چکوال کا اضافی چارج دیا گیا ہے مقبول احمد اعجاز سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو سیکشن آفیسر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور، تنویر مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو اسسٹنٹ کمشنر سمندری، عمر خان اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، محمد اشرف اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا وقار حسین اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر گجرات کو ڈی ایم او وہاڑی لگانے کے آرڈر منسوخ کرکے ان کی خدمات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -