رجسٹریشن برانچوں کی مانیٹرنگ کارکردگی ،اعتراضات اور اسٹام پیپرز کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل

رجسٹریشن برانچوں کی مانیٹرنگ کارکردگی ،اعتراضات اور اسٹام پیپرز کی تصدیق ...

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے حکم پر صوبے بھر کی رجسٹریشن برانچوں میں ہونے والے بنیادی کاموں کی مانیٹرنگ ،چھان بین ،کارکردگی ،اعتراضات اور اشٹام پیپرز کی ویری فکیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ جاوید محمود بھٹی ،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مقبول احمد دھاولہ ،رائے جاوید احمد ،سیکریٹری ریونیو ملک احمد علی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے سینئر ممبر کی ہدائت پر رجسٹریشن برانچوں میں ریکارڈ کی چھان بین کے ساتھ ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے ،مزید معلوم ہواہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے صوبے بھر کی رجسٹریشن برانچوں میں رجسٹری پاسنگ کے دوران کام کرنے کا طریقہ کار رجسٹری ہذا میں استعمال ہونے والے اشٹام پیپرز کی تصدیق اور رجسٹریشن برانچوں میں اکھٹی کی جانے والی سی وی ٹی کارپوریشن ،رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کے اعدادو شمار کا جائزہ لینے کیلئے کبھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری سیٹلمنٹ جاوید محمود بھٹی کو نشتر ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن اور سیکریٹری کالونی خالد محمود شیخ کو داتا گنج بخش ٹاؤن ،سیکریٹری ریونیو ملک احمد علی کو راوی ٹاؤن اورسمن آباد ٹاؤن ،رائے جاوید احمد کو اقبال ٹاؤن ،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مقبول احمد دھاولہ کو شالیمار ٹاؤن او ر عزیز بھٹی ٹاؤن سیکریٹری ایس اینڈ آر شیخ آفتاب کو واہگہ ٹاؤن ،لیاقت علی بھٹی ڈپٹی سیکریٹری ریونیو ضلع گوجرانولہ ،طارق محمود کو ضلع قصور ،غلام دستگیر کو ملتان مشہد رضا کاظمی کو گجرات ،عباس رضا ناصر روالپنڈی او ر عارف سندی کو فیصل آبادکی رجسٹریشن برانچوں کی چھا بین اور تفصیلی مانیٹرنگ رپورٹس مرتب کرنے کی ہدائت کی گئی ہے ،تشکیل کردہ کمیٹی پر مشتمل افسران نے رجسٹریشن برانچوں میں ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے جس پر سرفہرست اشٹام پیپرز کی خزانہ آفس سے تصدیق ،32Aکے چالان کی کاپی ،تمام اشٹام پیپرز پر لگائے جانے کا جائزہ لینے اور ٹریزری آفس میں جمع ہونے والے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ گریڈ 18،گریڈ 19اور گریڈ 20سطح کے افسران کو رجسٹریشن برانچوں میں بریفنگ کیلئے نچلا سٹاف بریفنگ دیتا رہا ،سب رجسٹرار صاحبان اضافی ذمہ داریوں کے پیش نظر اپنی سیٹوں سے غائب نظر آئے ،بورڈ آف ریونیو کی تشکیل کردہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر صوبے بھر کی رجسٹریشن برانچوں میں ہونے والے کاموں ،غلطیوں ،کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ سینئر ممبر کوپیش کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -