شہادتیں مکمل نہ ہونے پر گیس کی ڈیڑھ کروڑ روپے چوری میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

شہادتیں مکمل نہ ہونے پر گیس کی ڈیڑھ کروڑ روپے چوری میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ناقص تفتیش کی بنیاد پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی گیس چوری کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور چور آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔ مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے گیس چوری کے ملزم عبدالعزیز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ہوٹل مالک عبدالعزیز کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی گیس چوری کا مقدمہ درج کیا ہے تاہم دو برس گزرنے کے باوجود اس مقدمہ کی تفتیش مکمل ہوئی اور نہ ہی کوئی گواہ شامل تفتیش ہوا، محکمہ سوئی گیس کے وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی جبکہ شہادتیں بھی نامکمل ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ یہاں سب چور ہیں، ایف آئی اے اور محکمہ سوئی گیس ابھی تک ملزم کے خلاف شہادتیں ہی مکمل نہیں کر سکے، محکمہ سوئی گیس اور چور آپس میں ملے ہوئے ہیں، عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -