ڈیفنس ،گھریو ملازم نے مالکن کو تار سے پھندا دیکر قتل کر دیا

ڈیفنس ،گھریو ملازم نے مالکن کو تار سے پھندا دیکر قتل کر دیا
 ڈیفنس ،گھریو ملازم نے مالکن کو تار سے پھندا دیکر قتل کر دیا

  

لاہور( کرائم سیل)ڈیفنس اے کے علاقے میں ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تشدد کرنے کے بعدمالکن کو گلے میں تارکا پھندا ڈال کر قتل کر دیااورفرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی اہل علاقہ اور مقتولہ کے ورثا کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ 765/1 ایکس بلاک میں 47سالہ گلشن آرا نامی خاتون اوراس کی بیٹی ایمان ملک رہائش پذیر تھیں جبکہ ایک ملازم حضوربحش بھی انہی کے ہمراہ رہ رہا تھا گزشتہ روز ایمان ملک اپنا چیک اپ کروانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں سے واپسی پر گھر کا دروازہ کھولا تو والدہ کو بستر پر مردہ حالت میں پایا جس کو گلے میں بجلی کے تار سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور ملازم حضوربخش گھرسے غائب تھاجس پر ایمان نے پولیس کو اطلاع کی جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بجھوا دیا اور مقدمی درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق قوی شبہ ہے کہ گھرکے ملازم حضوربخش نے اپنی مالکن گلشن آرا کو گلے میں تار کا پھندا لگا کر قتل کر دیا اورفرار ہو گیا ، مقتولہ بیٹی کے مطابق میں ہسپتال چیک اپ کے لیے گئی ہوئی تھی جب واپس آئی تو دیکھا کہ اس کی والدہ اپنے بیڈ روم میں اوندھے منہ پڑی ہوئی تھی اور کچن میں چولہے پر قیمہ دیگچی سمیت جل چکا تھا اور ملازم حضوربخش غائب تھا جس کو ہم نے چندروز قبل ہی دوبارہ کام پر رکھا تھا جو 8 سال قبل ہمارے کھر میں خانسامہ کی نوکری کرتا تھا اورپھراچانک غائب ہو گیا تھا 8 سال بعد وہ کچھ دن قبل دوبارہ ہمارے گھرآیا اورنوکری کی درخواست کی جس پرہم نے اسے کام پر رکھ لیا واردات کے بعدسے وہ اب تک غائب ہے اور اس کا موبائل بھی بندہے ایمان ملک نے یہ بھی بتایا کہ اس کی ماں غصہ کی تیز تھی شاید اسے حضوربخش کی کسی بات پرکو برا بھلا کہا ہو گا جس اس نے کھانا چھوڑکرمیری ماں کے گلے مین تار ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -