طالبہ سے بداخلاقی کیخلاف انوکھا احتجاج،نوجوانوں نے خواتین کا لباس زیب تن کر لیا

طالبہ سے بداخلاقی کیخلاف انوکھا احتجاج،نوجوانوں نے خواتین کا لباس زیب تن کر ...
 طالبہ سے بداخلاقی کیخلاف انوکھا احتجاج،نوجوانوں نے خواتین کا لباس زیب تن کر لیا

  

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی میں ایک نوجوان طالبہ پر جنسی حملے کے بعد اس کے قتل نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس خوفناک واقعے کے بعد پورے ملک میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیاں اور مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ترک نوجوانوں نے ایک ایسا انداز اختیار کیا ہے جو بیک وقت دلچسپ اور متنازع قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ظلم کا نشانہ بننے والی طالبہ اوزگیکان آسلان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے لئے مہم جاری ہے اور ترک نوجوان بڑی تعدد میں اپنی ایسی تصاویر شائع کررہے ہیں جن میں وہ منی سکرٹ پہنے نظر آتے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا مخصوص لباس پہن کر وہ ان کے ساتھ اپنی ہمدردی اور حمایت کا اظہار کررہے ہیں۔انٹرنیٹ پر بھیجی جانے والی تصاویر میں کوئی نوجوان پھول دار سکرٹ پہنے نظر آتا ہے تو کوئی دلکش ڈیزائن کا حامل مختصر سکرٹ پہنے نظر آتا ہے۔ ملک کے قدامت پسند طبقے کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ نوجوانوں کے طریقے سے اختلاف رکھتے ہیں لیکن اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ ایک مہذب معاشرے میں خواتین کے خلاف جرائم کے لئے برداشت کا لیول صفر ہونا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -