دنیا کی مشہور ترین کافی شاپس میں چوکور کی بجائے گول میز کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟

دنیا کی مشہور ترین کافی شاپس میں چوکور کی بجائے گول میز کیوں استعمال کی جاتی ...
 دنیا کی مشہور ترین کافی شاپس میں چوکور کی بجائے گول میز کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) اگر آپ کسی بڑے اور مقبول ریستوران میں جائیں تو آپ کو اکثر جگہ پر کھانے کی میز گول ہی نظر آئے گی۔ کیا یہ زیادہ خوبصورت نظر آتی ہے یا کم جگہ گھیرتی ہے یا پھر گول میز کے استعمال کی کوئی اور وجہ ہے؟ ماہر عمرانیات کیرن بلوفیمائل نے گول میز کے موضوع پر تحقیق کی تو بہت سے دلچسپ انکشافات سامنے آئے، جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں۔امریکی یونیورسٹی کی وہ حرکت جس کا دکھ صرف طالبعلم ہی سمجھ سکتے ہیں،خوشخبری سنانے کے بعد خوشیوں کا خون کر دیا* گول میز پر بیٹھنے سے تنہائی کم محسوس ہوتی ہے اور اگرچہ آپ اس پر اکیلے بھی بیٹھے ہوں تو اکیلے محسوس نہیں کرتے۔* اگر آپ دوستوں کے ساتھ دائرے میں بیٹے ہیں تو ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوں گے اور بآسانی بات چیت کرسکیں گے۔* کروی اشکال زمین میں خوشی کا احساس پیدا کرتی ہیں لہٰذا گول شکل کی میز پر بیٹھنے سے خوشی ہوتی ہے۔* اسی طرح کرسیوں کے بارے میں یہ اہم انکشاف ہوا ہے کہ ریستوران مالکان انہیں جان بوجھ کر ایسا بناتے ہیں کہ یہ نہ بہت آرام دہ ہوتی ہیں اور نہ بہت تکلیف دہ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ گاہک کھانا کھائے اور جلد ہی چلا جائے تاکہ اگلے گاہک کیلئے جگہ پیدا ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -