نیویارک، امریکی خاتون کی 19کروڑ کی لاٹری لگ گئی

نیویارک، امریکی خاتون کی 19کروڑ کی لاٹری لگ گئی
 نیویارک، امریکی خاتون کی 19کروڑ کی لاٹری لگ گئی

  

 نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی خاتون کا لاٹری کا جیک پاٹ لگ گیا جس کے تحت اس نے 18 کروڑ اسی لاکھ ڈالر جیت لئے، چھبیس سالہ میری ہومز کو ایک پریس کانفرنس میں انعامی رقم کا چیک دیا گیا۔ لاٹری کی کل مالیت56 کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر تھی جسے تین خوش نصیبوں نے جیتا۔ دوسرے خوش نصیب پورٹو ریکو اور ٹیکساس کے رہائشی ہیں۔ میری ہومز کاکہناتھاکہ ابھی تک پیسے نہیں ملے لیکن انعام لگ چکاہے ،رقم ملنے کے بعد تو وہ سوچیں گی کہ اسے کیسے خرچ کرنا ہے تاہم بچوں کی تعلیم اور پیرس کی سیر پہلی ترجیح ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -