ریزر کو لمبے عرصے تک کارآمد رکھنے کا طریقہ،آپ بھی جانئے اور پیسے پچائیں

ریزر کو لمبے عرصے تک کارآمد رکھنے کا طریقہ،آپ بھی جانئے اور پیسے پچائیں
 ریزر کو لمبے عرصے تک کارآمد رکھنے کا طریقہ،آپ بھی جانئے اور پیسے پچائیں

  

 برمنگھم (نیوز ڈیسک) شیو کے لئے آئے روز نئے بلیڈ یا ریزر خریدنا مردوں کی جیب پر خاصا بھاری پڑتا ہے لیکن اب ایک ایسا جادوئی فارمولا دستیاب ہوگیا ہے کہ جسے استعمال کرکے آپ ایک ہی بلیڈ کو ہفتوں بلکہ مہینوں استعمال کرسکتے ہیں اور یہ کئی ماہ بعد بھی اس قدر تیز ہوگا کہ جیسے ابھی نیا لایا گیا ہو۔ جیسے ہم چاقو یا چھری کو کْند ہوجانے پر پھینکتے نہیں ہیں بلکہ اسے تیز کرلیتے ہیں اسی طرح شیو کے لئے استعمال ہونے والے بلیڈ کو بھی بآسانی تیز کیا جاسکتا ہے اور اس کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ جب آپ سمجھیں بلیڈ قدرے کْند ہوگیا ہے تو جینز کی پرانی پتلون لے کر اسے ہموار اور سخت سطح پر بچھا لیں۔ پتلون کی ہموار سطح پر ریزر کو 10 سے 15مرتبہ ایک سمت میں اور پھر 10 سے 15 مرتبہ دوسری سمت میں پھیریں۔یہ خیال رکھیں کہ بلیڈ کی دھار حرکت کی سمت کی الٹی طرف ہو یعنی یہ پتلون کی شیو نہ کرے یا اسے کاٹے مت۔ آپ شیو کرنے سے پہلے یہ طریقہ استعمال کرسکتے ہیں یا بوقت ضرورت جب چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طریقے سے آپ کا ریزر بلیڈ اتنی طویل مدت تک تیز دھار رہے گا کہ آپ نیا بلیڈ خریدنا ہی بھول جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -