ایپل کی سمارٹ واچ کا انتہائی زبردست فیچر منظر عام پر آگیا سان
فرانسسکو(نیوزڈیسک)ایپل واچ کے مختلف فیچرز کے بارے میں تواتر سے میڈیا میں شائع ہورہا ہے لیکن اس گھڑی کا ایک ایسا فیچر ہے جس کے بارے میں شاید آپ کو کسی نے نہیں بتایا۔آئیے آپ کو اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہیں۔امریکی اخبار’نیویارک سے بات کرتے ہوئے ایپل کے انڈسٹریل ڈیزائن چیف جونی ایو کا کہنا ہے کہ آئی واچ آئی فون سے کافی مختلف ہوگی،ٹچ کرنے پر اس کی سکرین آئی فون کی طرح روشن نہیں ہوگی بلکہ اس میں سیاہ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔اورصرف وہ چیز روشن ہو گی جس کی تلاش یا استعمال صارف کررہاہوگا۔اخبار نیویارکر کا کہنا ہے کہ ایک نیون جیلی فش کا سائن جو ایپل نے اپنی گھڑی کی لانچ میں دکھایا تھا بھی واچ کا حصہ ہوسکتا ہے جس میں یہ سائن گھڑی پر ہونے کی بجائے ایسامحسوس ہوگا کہ کہیں ہوا میں معلق ہے۔