اپنی موت کا سین عکسبند کرواتی اداکارہ کوواقعی ہسپتال جانا پڑگیا

اپنی موت کا سین عکسبند کرواتی اداکارہ کوواقعی ہسپتال جانا پڑگیا
 اپنی موت کا سین عکسبند کرواتی اداکارہ کوواقعی ہسپتال جانا پڑگیا

  

لندن(نیوزڈیسک)ایک برطانوی اداکارہ ایک فلم میں اپنی موت کا سین فلماتے ہوئے اس قدر کھوگئی کہ اس کا دل بندہوگیا اور اسے فوراًہسپتال لے جایا گیا جہاں اس طبی امداد دی گئی۔چار بچوں کی ماں،53سالہElaine Rhoades نامی اداکارہ ایک فلم میں گینگ سٹر کی ماں کا کردار ادا کررہی تھی،فلم میں ایک جذباتی سین تھا جس میں دل بند ہونے سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے ،یہ سین فلماتے ہوئے اس خاتون نے سارا دن محنت کی لیکن رات کو جب وہ گھر گئی تو وہاں اس کا دل حقیقت میں بند ہوگیا۔خاتون اداکارہ کو فوراًہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’دل ٹوٹ جانے‘ کی وجہ سے خاتون کی یہ حالت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا انسان کے ساتھ تب ہوتا ہے جب اس کا دل برے طریقے سے ٹوٹ جائے۔خاتون کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کرہی ہے جو مر کر اپنے بیٹے سے بچھر جاتی ہے،اس کا کہنا تھا کہ فلم میں بیٹے کی عمر اور حقیقی زندگی میں اس کے بیٹے کی عمر برابر ہے اور دوران ایکٹنگ وہ اس قدر سین میں کھو گئی کہ اسے لگا کہ یہ سب حقیقت ہے۔اس کا کہنا تھا کہ سارا دن مرنے کی ایکٹنگ کر کر کے شام کو جب وہ گھر گئی تو شام میں اس کی حالت غیر ہوچکی تھی اور اگلی صبح اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -