سول سیکرٹریٹ ،52 نائب قاصدوں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

سول سیکرٹریٹ ،52 نائب قاصدوں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 52 نائب قاصدوں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹریٹ کے اندر ملازمین کا ایک جشن کا سماں پیدا ہو گیا اور ملازمین ایک دوسرے کو مبارکبادیں اور آپس میں پھول پیش کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں فوری طو رپر توسیع کر دی جائے تاکہ ان کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے۔جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایک سال کی توسیع کے احکامات جار ی کر دئیے ہیں۔ا یسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع پر شکریہ ادا کیا اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔ توسیع

مزید :

صفحہ آخر -