اقبال ٹا ؤ ن ، ٹریفک حادثہ میں 35سالہ شخص جان بحق ہو گیا

اقبال ٹا ؤ ن ، ٹریفک حادثہ میں 35سالہ شخص جان بحق ہو گیا

  

لاہور( کرائم سیل) اقبال ٹا ؤ ن کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 35سالہ شخص جان بحق ہو گیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاوٗن مون مارکیٹ کرقریب سڑک پار کرتے ہوئے 35سالہ اسماعیل نامی شخص کارکی ٹکرکے نتیجے میں شدید زخمی ہو کرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور کارسمیت موقع سے فرارہو گیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش قبضے میں لے کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے نامعلوم ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -