زیادہ جرائم والے تھانوں کو مزید تھانوں میں تقسیم کردیا جائے، پولیس حکام

زیادہ جرائم والے تھانوں کو مزید تھانوں میں تقسیم کردیا جائے، پولیس حکام

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی موثر روک تھام کے لیے زیادہ جرائم والے تھانوں کو مزید تھانوں میں تقسیم کرنے کیلئے پولیس حکام نے حکومت کو درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق تھانہ اسلام پورہ ،فیکٹری ایریا،ستو کتلہ،نشتر کالونی ،نواب ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن اور شاہدرہ کی حدود میں جرائم بہت زیادہ ہیں جبکہ ان تھانوں کی حدود بھی بہت بڑی ہیں، اس لیے پولیس حکام نے ان تھانوں کی حدود کو تقسیم کر کے نئے تھانے بنانے کی درخواست حکومت کو دی ہے تاکہ ان علاقوں میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -