ایم این اے کے بیٹے نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(کرائم سیل) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ایم این اے کے بیٹے نے گاڑی چیک کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق گالف کلب کے سیکیورٹی گارڈ محمد حسین نے ایم این اے کے بیٹے علی روحیل کو روک کر گاڑی چیک کرانے کے لیے کہا جس پر اس نے گار ڈکوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔کلب کی انتظامیہ نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔