پنجاب، 24گھنٹوں میں532ٹریفک حادثات،390افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں532ٹریفک حادثات،390افرادشدید زخمی

  

 لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران532ٹریفک حادثات میں390افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ208افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں214ڈرائیور،14کم عمرڈرائیور،273مسافراور115پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ111ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت115ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ35حادثات میں35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -