جلالپوربھٹیاں، جواں سالہ دو سگی بہنیں اغوا

جلالپوربھٹیاں، جواں سالہ دو سگی بہنیں اغوا

  

جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے محلہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی فتح محمد نامی شخص نے جلالپوربھٹیاں پولیس کو ایک تحریری درخواست دی کہ مورخہ 18/02/15کو شام ساڑھے آٹھ بجے میری 14سالہ (اے )اور 12سالہ(ص) قریبی دکان سے سودہ سلف لینے گئیں تو کافی دیر تک واپس نہ آئیں جس پر ہمیں تشویش ہوئی اور تلاش شروع کی تو علم ہوا کہ مسمیان عمران،منور حسین،محمد بلال،شمیم بی بی اور دوکس نامعلوم نے باہم مشورہ ہوکر میری بیٹیوں کو گلی میں سے زبردستی اغواء کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تھانہ جلالپوربھٹیاں پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا اور کاروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -