ننکانہ صاحب، زمین کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب، زمین کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

  

 ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) زرعی زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے لا وارث چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مریدیکے کا رہائشی پچاس سالہ اللہ دتہ کھرل عرف مٹل غیر شادی شدہ تھا جو ساڑھے تین ایکڑاراضی کا مالک تھا اسکا بھتیجا ریاض اس سے زرعی زمین کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ اللہ دتہ اپنی زندگی میں اے زمین دینے پر راضی نہ تھا کہ گذشتہ رات اللہ دتہ اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ ریاض کھرل نے اپنے ساتھی عنصر کے ساتھ ملک کر فائرنگ کر کے اللہ دتہ کوقتل کردیا پولیس تھانہ سید والہ نے مقتول کے سوتیلے بھتیجے عاشق کی مدعیت میں ریاض کھرل اور اسکے ساتھی عنصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -