2015 ء ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف 464 مقدمات درج

2015 ء ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف 464 مقدمات درج

  

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران رواں سال میں ابتک ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ، خطرناک ڈرائیونگ، ون ویلنگ، ون وے، سڑکوں پر ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے اور گداگری کرنے والوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں 464مقدمات درج کروائے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران رواں سال میں ابتک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر90، ون ویلنگ پر8،ون وے کی خلاف ورزی پر 13،ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے پر284،تجاوزات قائم کرنے پر23،سڑکوں پرناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے والوں کے خلاف 4،گداگری کے خلاف 18اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 24 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر464مقدمات درج کروائے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اورڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ایجوکیٹ کریں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -