شیخوپورہ نہر ،زہریلا مشروب پینے سے محنت کش کی 2 بیٹیاں جاں بحق ،ایک کی حالت تشویش ناک

شیخوپورہ نہر ،زہریلا مشروب پینے سے محنت کش کی 2 بیٹیاں جاں بحق ،ایک کی حالت ...

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ شیخوپورہ حافظ آباد روڈ کی نواحی آباد ی بھدرو منارہ میں بچی کی فرمائش پر دکان سے مشروب کی بوتل لاکر پلانے والے محنت کش کی دو بیٹاں جاں بحق جبکہ ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد خالد کی بیٹیوں نورفاطمہ ،طیبہ اور لائبہ کی حالت غیر ہوگئی جن کو تشویشناک حالت میں محنت کش محمد خالد اپنی بیٹوں کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے گیا جہاں پر حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے محنت کش محمد خالد نے ریسکیواہلکاروں کو اطلاع کردی جنہوں نے تینوں بیٹیوں کو چلڈرن کمپلیکس میں منتقل کردیا جہاں پر محنت کش محمد خالد کی دو بیٹاں نور فاطمہ اور عطیہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ لائبہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے پرایس ایچ او تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہے جنہوں نے مشروب کی بوتل اپنے قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق مشروب پینے سے اتنی جلدی ہلاکتیں سمجھ سے بالاتر ہیں لیکن یہ قبل ازوقت ہے ہلاکتوں کی تصدیق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آسکے گی۔

مزید :

علاقائی -