فیصل آباد ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی درجن بھر وارداتوں میں ڈاکوؤں‘ راہزنوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ایک رکشہ‘ چھ موٹر سائیکل‘ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ بودیاں والا دربار اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر راشد سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 7لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھانہ منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ پر محبوب عالم سے پچاس ہزار روپے نقدی‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سابق سوشل سیکورٹی ہسپتال کے قریب امتیاز سے اپلائیڈ فار رکشہ‘ تھانہ منصور آباد کے علاقہ نگہبان پورہ پھاٹک کے قریب حسنین سے ہنڈا 125موٹر سائیکل ایف ڈی وائی 7475‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے بولے دی جھگی میں افتخار سے موٹر سائیکل ایف ڈی کے 5209‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی نمبر ایک میں عامر شہزاد سے دونامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ایف ڈی این 6295چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مدنی چوک میں عادل کی دکان کے تالے توڑ کر پانچ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے نوای چک 121گ. ب میں عمران کے پولٹری فارم سے دو چھترے اور ایک گائے‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ جناح باغ سے داؤد کی موٹر سائیکل ایف ڈی وی 3646‘ تھانہ کوتوالی کے علاقہ امین پور بازار سے عبدالرحمن کی موٹر سائیکل ایف ڈی ایم 6550‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خالدہ آباد سے حامد کی موٹر سائیکل ایف ڈی ایم 1903چوری کر کے چلتے بنے. ڈکیتی وچوری