چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال زر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق کاہنہ موضع وڑائچ میں لیاقت کے گھر سے پانچ ڈاکو دولاکھ 60ہزارکی نقدی،طلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مانگا منڈی میں مانگا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے کامران صابراور ڈاکٹر مسعود سے 24لاکھ مالیت کی کار، نقدی اورموبائل چھین لئے ۔ ڈاکوؤں نے غالب مارکیٹ گندا نالہ کے قریب نواز شریف ہسپتال سے اڑھائی لاکھ مالیت کا آلات جراحی کاسامان اور نقدی موبائل، گارڈن ٹاؤن جناح انڈر پاس کے قریب علی شان سے 2لاکھ،اسلام پو رہ میں تاج کمپنی کے قریب فرید الدین سے ایک لاکھ 30ہزار اور نواب ٹاؤن میں ایکسپو سنٹر کے سامنے سلیمان سے مو ٹر سائیکلیں نقدی ،گلبرگ میں ایف سی انڈر پاس پر تنویر سے 90ہزارگلشن اقبال کامران بلاک میں عرفان اشرف سے 80ہزار،وحدت کالونی شجاع روڈ پر عامر بیگ سے 40ہزار،نواں کوٹ سی بلاک میں ریحان سے 14ہزار،ملت پارک انور پارک میں علی سے 7ہزار،ستوکتلہ واپدا ٹاؤن میں عفت بی بی سے 45ہزار ،ہربنس پو رہ توحید پارک میں فرمان علی سے 73ہزار،باغبانپو رہ محمود بوٹی کے قریب سعید سے 50ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں راوی روڈ سے عدیل، سبزہ زار سے ناصرہ،اقبال ٹاؤن سے عظمی، نواں کوٹ سے ہاشم کی گاڑیاں جبکہ گلبرگ سے کنور علی،نصیر آباد سے وسیم نشتر کالونی سے منان شاہدرہ سے رمضان،مغل پورہ سے نواز،لٹن روڈ سے طاہرپرانی انارکلی سے لئیق،گجر پو رہ سے معین شالیمار سے خالد،نواب ٹاؤن سے مبشر ستوکتلہ سے اویس ،جوہر ٹاؤن سے قاسم،غازی آباد سے اختر فیکٹری ایریا سے فدا کی مو ٹر سائیکلیں اور ڈیفنس بی سے صدیق کا ٹریکٹر چوری کر لیا گیا -

مزید :

علاقائی -