فیصل آباد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک

فیصل آباد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں گذشتہ رات گئے پولیس مقابلے کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ تین نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او پیپلزکالونی فریاد حسین نفری کے ہمراہ گذشتہ رات گئے کینال روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے موٹر سائیکلیں روکنے کی بجائے مدینہ ٹاؤن قبرستان کی طرف موڑ لیں اور فرار ہونے کی کوشش کی پیپلزکالونی پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا اور اطلاع کر دی جس پر انچارج سی آئی اے مدینہ ٹاؤن انسپکٹر ظفر اقبال بھی مزید نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے ملزمان نے پولیس کو تعاقب میں آتے دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ تین نامعلوم ڈاکو اندھیرے کی وجہ سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے نامعلوم ڈاکو کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا مرنے والے نامعلوم ڈاکو کے قبضہ سے دو موبائل فون‘ ایک پسٹل اور موقع سے دو موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے ئے جبکہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سمیت فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف 324,353,186‘ 13/20/65دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈاکو کی شناخت منصور آباد کے رہائشی شاہد رباب کے نام سے ہوئی جس کے خلاف تھانہ منصور آباد‘ پیپلزکالونی‘ فیکٹری ایریا‘ صدر فیصل آباد‘ کوتوالی‘ سرگودھا روڈ‘ ریل بازار‘ غلام محمد آباد میں دوران ڈکیتی قتل‘ اقدام قتل‘ ڈکیتی‘ راہزنی سمیت 60سے زائد مقدمات درج تھے ہلاک ہونے والے ڈاکو شاہد رباب نے پیپلزکالونی کے علاقہ میں گورمے بیکری کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پرنہ صرف تاجر عبدالرحمن کو اس کی اہلیہ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا بلکہ اس کے چند روز بعد ہی مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ٹھٹھہ پل کے قریب فیصل علی نامی نوجوان کو بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کے لواحقین سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بھی کروائی گئی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو شاہد رباب کے ساتھ گروہ کی صورت میں وارداتیں کرنے والوں میں اس کے ساتھ کئی رشتہ دار اور دوست بھی شامل ہیں جن میں سے دو کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اس کے قریبی خونی رشتہ دار ہیں جن کے ساتھ مل کر اکٹھے وارداتیں کرتے ہیں۔ ڈاکو ہلاک

مزید :

علاقائی -