ہربنس پورہ ،شہنشاہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

ہربنس پورہ ،شہنشاہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

  

 لاہور ( کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرہر بنس پو رہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہنشا ہ ڈکیت گینگ کے دوملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، موٹر سائیکلز،موبائل فونز، پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی کینٹ نے ڈی ایس پی با غبا نپو رہ قیصر مشتا ق گجر کی سربراہی میں اس گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوہر بنس پو رہ ملک راحیل امجد و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث نا صر عرف شہنشا ہ ڈکیت گینگ کے دو نو ں ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہز اروں روپے کی نقد ی ،دوموٹر سائیکلیں،آ ٹھ موبائل فونز، دوپسٹلز اوردر جنو ں گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں نا صر عر ف شہنشا ہ اور شفا قت علی شا مل ہیں۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ملزمان سے 18 مقدمات بھی ٹریس ہوئے جو کہ قلعہ گجر سنگھ ،سا ند ہ ،بھا ٹی گیٹ ،ہر بنس پو رہ اسلا م پو رہ ،با غبا نپو رہ ،مغلپو رہ ،شما لی چھا ؤنی شا مل ہیں۔

مزید :

علاقائی -