بھاٹی گیٹ، 30سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آ مد
لاہور( کرائم سیل) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 30سالہ نامعلوم شخص پرسرارطورپرمردہ پایا گیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرلاش مردہ خانے منتقل کردی۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں فٹ پاتھ پر30سالہ نامعلوم شخص پرسرارطورپرمردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کرشناخت کے لیے مساجدمیں اعلاناعات کروائے مگرشناخت نہ ہو سکی جس پرپولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی لگتا ہے ،موت کی وجہ نشہ کی زیادہ مقداداستعمال کرنا ہو سکتی ہے ۔