پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن،2ملزم گر فتار

پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن،2ملزم گر فتار

  

 لاہور ( کرائم سیل) وحد ت کا لو نی پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ سازی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے پتنگیں بنا نے والی فیکٹر ی سے سینکڑ وں پتنگیں برآمد کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے احکامات کے تحت شہر میں گڈی ڈور کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں ۔ ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن اعجا ز شفیع ڈوگر کی ہدا یت پر ڈی ایس پی مسلم ٹا ؤ ن عبد اللہ جا ن کی سربراہی میں ایس ایچ اووحد ت کا لو نی انسپکٹر رانا مجا ہد حسین نے خفیہ اطلاعات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ سازی اور پتنگ بازی میں ملوث 2کس ملزمان ند یم خا ن اور دلا ور خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف سائز کی 200پتنگیں،50گڈے اور پیپر اور پتنگیں بنا نے والی فیکٹر ی قبضے میں لے کر مقد مہ درج کر کے ملز ما ن کو گر فتا ر کر لیا۔

مزید :

علاقائی -