شرقپور ،نوجوان پر گرل فرینڈکے گھروالوں کا وحشیانہ تشدد دانت توڑ ڈالے

شرقپور ،نوجوان پر گرل فرینڈکے گھروالوں کا وحشیانہ تشدد دانت توڑ ڈالے

  

 لاہور(کر ائم سیل) شرقپور کے علاقہ میں گرل فرینڈ کو ملنے جا نے والے نو جوان پر لڑکی کے گھر والوں کا تشدد،دانت توڑ دیے، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاجہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق شرقپور کے علاقہ بڑے اڈے کے رہائشی کاشف کی محلہ دار خاتون صبا سے دوستی تھی ۔گزشتہ روز صبا نے اس کو ملنے کے بہانے اپنے گھربھٹی ٹاؤن بلایا جہاں سے صبا، اس کے کزنز خلیل،وقاص عرف کا جہ ،عاشق اورباؤ سمیت دونامعلوم افراداس کو اغواکرکے غازی پورکھیتوں میں لے گئے جہاں اس کولو ہے کے راڈوں اور گن کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا تے رہے ۔ملزمان اسے نیم مردہ حالت میں نہر میں پھینکنے کیلئے لے جارہے تھے کہ راستے میں پو لیس نے ملزمان سے کا شف کو نیم مردہ حالت میں باز یاب کر کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں سے اس کی حالت تشویشناک ہو نے کے باعث اس کو سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔زخمی کی والدہ نے روز نامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ صبا نامی خاتون فون کرکے کاشف کو تنگ کر تی تھی ۔گزشتہ روز بھی وہ صبح سے فون کر رہی تھی ۔میرا بیٹا تو اسے فون کر نے سے منع کر نے کے لیے گیا تھا۔ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب واقعہ کا نو ٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔

مزید :

علاقائی -