کاہنہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو طالب علموں سمیت 3 افراد جاں بحق ڈرائیور گرفتار

کاہنہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو طالب علموں سمیت 3 افراد جاں بحق ...

  

 لا ہور (کرا ئم سیل ) کاہنہ روڈ پر تیز ر فتا ر آ ئل ٹینکر کی ٹکر سے پانچویں جماعت کا امتحان دینے کے لئے جانے والے دو طالب علموں سمیت مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دادا پوتا بھی شامل ہیں۔پولیس نے اید ھی ایمبولنس کے ذر یعے نعشیں ضروری کا رروائی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں،نعشیں گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ، علاقہ کی فضا سوگوارہوگئی ، بعدازا ں متو فین کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی مو جودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس نے ٹینکرڈرائیور کوگرفتا ر کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق اسلا م پورہ پنڈ کا ہنہ کا چھا کا ر ہا ئشی پچپن سالہ نصیر اپنے پوتے بارہ سالہ اویس اور اس کے دوست 11سا لہ صہیب کے ساتھ پانچویں جماعت کا پرچہ دلانے کے لئے موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ کاچھا روڈ پر تیز رفتار آ ئل ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے تینو ں افراد شد ید زخمی ہو گئے، امدا د ی ٹیموں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے موت کی تصد یق کردی۔پو لیس نے نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں۔دادا پوتا اور اس کے دوست کی میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، والد ین بچو ں کی نعشوں سے لپٹ کر روتے ر ہے ،بعدازا ں متو فین کو سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولس نے ٹینکرڈرائیور اشر ف کے خلا ف مقد مہ در ج کرکے اس کو گرفتار کرلیاہے ۔

مزید :

علاقائی -