معین خان نے کسینو میں 10سے 15ہزار ڈالر کا جوا کھیلا، عینی شاہد

معین خان نے کسینو میں 10سے 15ہزار ڈالر کا جوا کھیلا، عینی شاہد

  

 کرائسٹ چرچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی جانب سے جواء خانہ جانے کے حوالے سے عینی شاہد کے نئے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پاکستان کے میچ سے قبل جواء خانے میں دیکھے گئے تھے جبکہ عینی شاہد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ معین خان کرائسٹ چرچ کے کسینو میں جواء کھیل رہے تھے جبکہ اس موقع پر انہوں نے 10 سے 15 ہزار ڈالر کا جواء کھیلا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 2 سال کی تنخواہ ایڈوانس میں لے چکے ہیں جبکہ اس تنخواہ کی مالیت لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معین خان کی دو سال کی تنخواہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ یہ رقم وہ پہلے ہی لے چکے ہیں۔اب اگر معین خان مستعفی ہوتے ہیں یا انہیں چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے اس کے باوجود یہ سودا معین خان کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -