وزیراعظم آرمی چیف ملاقات دہشتگردی کیخلاف تمام وسائل استعمال کرنے پر اتفاق

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات دہشتگردی کیخلاف تمام وسائل استعمال کرنے پر اتفاق

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن،اے این این)سیاسی اورفوجی قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روزوزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں پیشرفت اور اس حوالے سے اپیکس کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ افغانستان اور افغان رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جب کہ آپریشن ضرب عضب کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بتایا۔ ملاقات میں سکیورٹی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ معاملات، آئی ڈی پیزکی واپسی اوربحالی کے منصوبے پر بھی غورکیا گیا اور طے کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -