نبیل گبول قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفٰی،ایم کیو ایم بھی چھوڑنے کا اعلان

نبیل گبول قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفٰی،ایم کیو ایم بھی چھوڑنے کا اعلان

  

 اسلام آباد(اے این این +مانٹیرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم سے علیحدگی کااعلان کر دیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ الطاف حسین سمیت کسی کے ساتھ اختلافات نہیں تھے،ایم کیو ایمکے سارے لوگ میرے دوست ہیں تاہمبعض ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دینا پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ استعفی سپیکر آفس میں جمع کرا دیا ہے اورآئندہ کون سی پارٹی جوائن کروں گا اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے ساتھ مس فٹ تھے اس لئے بہتر سمجھا کہ اچھے طریقے سے راستے جدا کر لیں۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مذید کہنا تھا کہ سیاست کو خیرآباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم کچھ دن آرام کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کروں گا،نبیل گبول کے مستعفی ہونے سے متعلق متحدہ کے رہنماء رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ نبیل گبول ابھی پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے انہوں نیصرف اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ وہ اب بھی ایم کیو ایم کے کارکن اور سی ای سی کے ممبر ہیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایکبیان میں کہا ہے کہ نبیل گبول نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ وہ اپنے حلقے میں عوامی مسائل کیلئے وقت نہیں دے پارہے تھے،اس صورتحال پر نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کر لیا جس کاباضابطہ اعلان وہ جلدکریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -