اشتر اوصاف کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنیکا فیصلہ

اشتر اوصاف کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنیکا فیصلہ

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )ممتاز قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزارت قانون کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ24گھنٹوں میں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔اشتر اوصاف علی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔اشتر اوصاف علی کا شمار ممتاز آئینی ماہرین میں ہوتا ہے وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے علاوہ نیب سمیت متعدد مقدمات میں شریف فیملی کے وکیل بھی رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -