دنیا نے تسلیم کرلیا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،چودھری نثار

دنیا نے تسلیم کرلیا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،چودھری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکہ میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلام دو متضاد چیزیں ہیں جبکہ دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکہ میں ہونے والی سمٹ کانفرنس کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سمٹ کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک نے شرکت کی تھی جبکہ اس کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما کی تقریر انتہائی اہم تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 50 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا جبکہ اس جنگ میں 99 فیصد مسلمان متاثر ہوئے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اس وقت اہم موڑ ر ہے جبکہ پاکستان کو اس جنگ کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پوری دنیا کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سمٹ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ہے جبکہ اب اس قرار داد پر عمل بھی ہونا چاہیئے

مزید :

صفحہ اول -