وفاق کا تبلیغی مراکز اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے غیر ملکیوں پر شکوک کا ا ظہار

وفاق کا تبلیغی مراکز اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے غیر ملکیوں پر شکوک ...

  

 ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این)وفاقی حکومت کا تبلیغی مراکز اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے ولاے غیر ملکیوں پر شکوک و شہبات کا اظہار،خیبر پختون خواہ حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب،غیر ملکیوں کی نگرانی ان کا ریکارڈ اور معلومات رکھنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختون خواہ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں آنے والے تبلیغی وفود سمیت تمام غیر ملکیوں کی چھان بین کی جائے،غیر ملکیوں کا ریکارڈ اور معلومات رکھنے کا مناسب انتظام کیا جائے،تبلیغی مراکز اور این جی اوز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے حوالے سے شکوک و شہبات پائے گئے ہیں۔وزارت داخلہ اسلام آباد نے خیبرپختونخوا حکومت سے صوبے میں آنے والے تمام غیرملکیوں کے کاغذات کی چھان بین کرنے ، انہیں گھومنے پھرنے کے دوران دستاویزات پاس رکھنے اور تبلیغی مراکز میں دیگر ممالک سے آنے والے تبلیغی وفود کا تمام ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں غیرملکیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ کے پی کے میں ان پر خصوصی نظر رکھی جائے تمام غیر ملکیوں کے بارے میں ہر قسم کی معلومات رکھنے کا بھر پور انتظام کیا جائے کیونکہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق مختلف این جی اوز میں کام کرنیو الے غیرملکیوں اور تبلیغی مراکز میں آنے والے غیرملکیوں کی جانب سے شکو ک وشبہات پائے گئے ہیں ۔ اس لیے یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ تبلیغی مراکز میں موجود یاوہاں آنے والے غیرملکی وفود کا تمام ریکارڈ اور ان کے مختلف علاقوں کی مساجد میں تبلیغ کی غرض سے قیام پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور سوات کے تبلیغی مراکز میں دہشتگردی کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -