ملک بھر میں وقفے سے جاری بارشوں میں تیزی آنیکا امکان

ملک بھر میں وقفے سے جاری بارشوں میں تیزی آنیکا امکان

  

 لاہور (وقائع نگا) صو بائی دارلحکو مت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا دیا۔گزشتہ روز لاہور کے مختلف علا قوں میں ہو نے والی مو سلا دھار بار ش اور ٹھنڈی ہوا نے مو سم کو حسین بنا دیا اور شہریو ں کی بڑی تعداد مو سم انجوائے کر نے کے لیے گھروں سے باہر سڑ کوں پر نکل آئی۔محکمہ مو سمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں شہری علاقوں میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔گزشتہ روز جنوبی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بادل چھا گئے ۔

مزید :

صفحہ اول -