آٹھویں جماعت کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ بھی تبدیل

آٹھویں جماعت کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ بھی تبدیل

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے رات گئے اچانک 8ویں کلاس کے شروع ہونے والے امتحانات کی تاریخ 27فروری سے تبدیل کرتے ہوئے 28فروری کر دی اور امتحانی پیپرز کا آعاز کا ٹائم دو بجے کا کر دیا ہے جس کا اختتام ساڑھے چار بجے شام کو ہو گا. ڈیٹ شیٹ کے مطابق 28فروری کو سائنس‘ دو مارچ کو ریاضی‘ چار مارچ کو انگلش‘ چھ مارچ کو اسلامیات اور 8مارچ کو اردو کا پیپر ہو گا. جبکہ 5ویں کے جاری امتحانات کا ٹائم شیڈول 26فروری سے تبدیل کرتے ہوئے دو بجے سے لیکر ساڑھے چار بجے تک کر دیا گیا ہے جبکہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج پچیس فروری کو انگلش 26فروری کو اردو‘ 3مارچ کو اسلامیات کا پیپر ہو گا.

مزید :

صفحہ اول -