ورلڈ کپ 2015،آئر لینڈ نے یو اے ای کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2015،آئر لینڈ نے یو اے ای کو 2وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2015،آئر لینڈ نے یو اے ای کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

  

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2015،آئر لینڈ نے یو اے ای کو 2وکٹوں سے شکست دیدی جس میں یو اے ای نے آئر لینڈ کو جیت کیلئے 279رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آئرلینڈ نے مقررہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنائے۔متحدہ عرب امارات کی پہلی وکٹ49کے مجموعی سکور پر گری جس میں برینجر 13رنز بنا کر سٹرلنگ کی بال پر آؤٹ ہوئے۔چندرن بغیر کوئی رنز بنائے 53کے مجموعی سکور پر سٹرلنگ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔امجد علی45 اور پاٹیل 2رنز پر برائن کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 78تھا۔خرم خان 36رنز پر 125کے مجموعی سکور پر ڈوکریل کی بال پر آؤٹ ہوئے اور مصطفیٰ 2 پر کوسیک کی بال پرپویلین لوٹ گئے جب ٹیم کا مجموعی اسکو 131تھا۔امجد جاوید 42رنز پر 238کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ آئر لینڈ ٹیم نے49.2 اوور زمیں 8وکٹوں کے نقصان پر279رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی پہلی وکٹ 1.4اوور میں4کے مجموعی رنز پر سٹرلنگ 3رنز بنا کر گورگو کی بال پر آؤٹ ہوئے۔جیوسی 37رنز پر امجد جاوید کی بال پر 72کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ولیم37رنز پر توقیر کی بال پر آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 94تھا۔نیل او برائن کی بال پر 97کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔پانچویں کھلاڑی اینڈی  نوید کی بال پر 30رنز پر آؤٹ ہو ئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 171تھا۔چھٹے آؤٹ ہو نے والے کیون او برائن50 ،مونی 2 رنز پر جاوید کی بال پر 259کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو ئے اور آخری کھلاڑی ولیمسن 80رنز کی انگز کھیل کے محمد نوید کی بال پر 267کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو ئے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -اہم خبریں -